بھٹکل:26/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل بندرگاہ سے درگا رکشھا نامی بوٹ کے ذریعے سمندرمیں مچھلی شکار کے لئے لوٹا ایک ماہی گیر توازن کھونے سے سمندر میں غرق ہوکر ہلاک ہونےکا واقعہ بدھ کو پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت مرڈیشور ، کائی کنی کے مکین منجوناتھ جٹا نائک (55) بتائی گئی ہے۔ مہلوک کے پسماندگان میں بیوی اور تین بچے ہیں۔ درگا رکشھا نامی ماہی گیر بوٹ تینگنگنڈی کے ناگراج ایریا موگیر کی ملکیت بتائی جارہی ہے۔ بوٹ میں موجود بقیہ ماہی گیروں کی مدد سے نعش کو سمندر کنارے لایاگیا ہے۔ سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے، جانچ جاری ہے۔